Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں آبادکاری کے خواب کی حمایت، اسرائیلی خاتون وزیر کی متنازع مہم تیز

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی آباد کاری کی وزیر أوريت سٹروک نے غزہ کی پٹی میں دوبارہ صیہونی بستیاں قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ لایعنی دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی “ارضِ اسرائیل کا حصہ” ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے سٹروک کے حوالے سے نقل کیا کہ “یہودیوں کو غزہ کی پٹی میں رہنا چاہیے اور یہودی بستیوں کو دوبارہ آباد کرنے کا مطالبہ ایک برحق مطالبہ ہے”۔

اس نے جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ “غزہ نہ صرف تورات اور ہالاخاہ (یہودی شریعت) کے مطابق بلکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بھی ارضِ اسرائیل کا حصہ ہے”۔

سٹروک کا یہ بیان صیہونی حکومت کے متعدد وزراء کی اس ریلی میں شرکت کے اگلے روز سامنے آیا ہے جس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے شرکت کی تھی، جو غزہ کی پٹی میں یہودی بستیوں کی بحالی کی حمایت میں ایک بند فوجی زون سے گزرتے ہوئے غزہ کی سرحد کی طرف بڑھے تھے۔

“ٹائمز آف اسرائیل” نے رپورٹ کیا کہ اس ریلی نے ہزاروں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا اور یہ غزہ کی پٹی سے “گوش قطیف” بستی کے انخلاء کی اکیسویں برسی منانے کے لیے نکالی گئی تھی۔

ویب سائٹ نے اشارہ کیا کہ اس ریلی میں کئی دائیں بازو کے وزراء اور سیاست دانوں نے شرکت کی، جن میں قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بزلئیل سموٹريچ کے علاوہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرقیادت “لیکود” پارٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔

“نہالا” آباد کاری تحریک کے ریلی کے منتظمین کے مطابق اس تقریب میں حکمران اتحاد کے 28 وزراء اور کینسیت کے اراکین نے شرکت کی۔

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ تحریک کے ترجمان کا ماننا ہے کہ اسرائیلی دائیں بازو کے اندر جنہیں “سب سے زیادہ معتدل” حلقے کہا جاتا ہے کی طرف سے اس ریلی کو جو حمایت حاصل ہوئی ہے وہ غزہ کی پٹی کی طرف ایسی ہی تقریبات کو منظم کرنے کی سابقہ ​​کوششوں کے مقابلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

“گوش قطیف” اور غزہ کی پٹی کی دیگر بستیوں کے انخلاء کا منصوبہ اگست سنہ 2005ء کا ہے، جب سابق وزیراعظم ارئیل شیرون کی حکومت نے یک طرفہ “انخلاء” کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا تھا، جس میں شمالی مغربی کنارے کی چار بستیوں کا انخلاء بھی شامل تھا۔

قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح آٹھ بجے سے لے کر پیر کی صبح اسی وقت تک غزہ کی پٹی کے گردونواح کے علاقے کو ایک بند فوجی زون قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

“ٹائمز آف اسرائیل” نے واضح کیا کہ بظاہر اس ریلی کے شرکاء غزہ کی پٹی کے اندر سرحد عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اس سے قبل قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے اپنے “ایکس” اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی تھی، جس کے ساتھ ایک پوسٹ میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ “غزہ ہمارا ہے”۔

بن گویر نے مزید کہا کہ “اگر تین سال پہلے کسی نے کہا ہوتا کہ ہم غزہ کی پٹی کے 70 فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیں گے تو کوئی اس پر یقین نہ کرتا، اس لیے میں آج کہتا ہوں کہ پورے غزہ میں یہودی بستیاں ہوں گی اور ہم وہاں نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan