غزہ کے شہر کے وسط میں ایک رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا – غزہ میں وزارت صحت کے ایمرجنسی شعبہ کے ڈائریکٹر معاویہ حسنین نے کہاہے کہ اس واقع میں چار افرا دزخمی ہوئے- جنہیں ہسپتال پہنچا دیاگیا – ڈاکٹر معاویہ حسنین کے مطابق رہائشی عمارت کی بیسمنٹ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی – جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا – لیکن فائربریگیڈ کے عملے نے بہت جلد آگ پر قابو پالیا –