Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ کے متاثرہ افراد کے لیے رہائشی یونٹوں کی تعمیر شروع

palestine_foundation_pakistan_gaza-construction

غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ صہیونی جنگ میں تباہ شدہ گھروں کی ازسر نو تعمیر اور بحالی کا کام تاحال نامکمل ہے، اسی ضمن میں فلسطینی وزارت تعمیرات و عوامی امور نے دو خیراتی اداروں کے تعاون سے جبالیا کی مشرقی سلام کالونی میں جنگ میں تباہ شدہ ایک فلسطینی کے مکان کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے آغاز کے موقع پر عوامی امور و تعمیرات کے وزیر ڈاکٹر یوسف منسی، جبالیہ کی بلدیہ چیئرمین عصام جودہ، فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر محمد شہاب اور خیراتی اداروں کے متعدد نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر تعمیرات ڈاکٹر یوسف منسی نے کہا کہ یہ تعمیر غزہ کے صہیونی محاصرے کے لیے ایک چیلنج اور جائز طریقوں سے محاصرہ توڑنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جانب سے محاصرے میں نرمی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل نے اس نرمی میں صرف غذائی اجناس کے داخلے کی اجازت دی ہے جس کی محصورین غزہ کو شدید حاجت نہیں ہے۔ منسی نے دنیا کی تمام عالمی و علاقائی تنظیموں سے انسانی حوالے سے انتہائی مضر بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے اور تباہ حال گھروں کی جلد از جلد دوبارہ تعمیر کا مطالبہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ میں تعمیراتی سامان کی ترسیل بھیجنا لازم ہو چکا ہے۔ ابوظاہر نامی فلسطینی کے خاندان کے گھر کی تعمیر کے لیے دو خیراتی تنظیموں ’’رحمہ عالمیہ اور ’’لامحدود مدد‘‘ نے مدد فراہم کی تھی۔ متاثرہ خاندان نے اس موقع پر عوامی امور کے وزیر اور خیراتی تنظیموں اور زمین کے مالک کا سید بشیر خضر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ خاندان انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہا تھا، خاندان کے 95 سالہ سربراہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں، ان کی تین بیٹے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan