Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ جنگ میں لبنان نے نمایاں کردار ادا کیا، اسماعیل ہنیہ

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  لبنانی صدر سے ملاقات میں حماس رہنما نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جنگ میں فلسطینیوں  نے جو فتح حاصل کی ہے وہ صرف فلسطینیوں کی ہی نہیں بلکہ اسلامی اور عرب اقوام کی بھی فتح ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکاراورغزہ محاز آرائی میں 11 روز تک اسرائیل کے خلاف کامیاب مزاحمت سے جواب دینے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی شعبے  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان کی دعوت پر دارالحکومت بیروت میں صدر، ميشال عون سے ملاقات میں غزہ میں گیارہ روزہ جنگ کے دوران لبنانی حکام اور اس کے عوام کے ادا کردہ ممتاز قومی کردار کا شکریہ ادا کیا۔

 اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی کاز کے حوالے سے لبنان کی حمایتی پوزیشن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بارے میں حالیہ اسرائیلی جنگ میں فلسطینیوں نے جو فتح حاصل کی ہے وہ صرف فلسطینیوں کے لئے نہیں ہے بلکہ اسلامی اور عرب اقوام کی بھی فتح ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں گذشتہ ماہ صیہونی ریاستی دہشتگردی کے باعث 67بچوں اور 36خواتین سمیت 200سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئےتھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan