Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ: اسرائیلی جارحیت جاری، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں 6 افراد شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پیر کے روز قابض اسرائیل کے طیاروں نے خانیونس میں ایک گاڑی اور غزہ شہر کے وسط میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ ایک اور شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ قابض دشمن کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح جنوبی غزہ کی پٹی میں خانیونس کے مغرب میں مواصی کے جنوب میں واقع شارع رونی کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس سے قبل ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی تھی کہ آج صبح خانیونس شہر کے مغرب میں مواصی کے علاقے میں، جہاں بے گھر افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، شارع الرشید پر ایک گاڑی کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حمودہ عزت علی ابو دقہ شہید اور 15 شہری زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیل کے طیاروں نے خانیونس شہر کے شمال میں فلسطینی آٹا ملوں کے قریب ایک گاڑی پر بھی بمباری کی، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں تل الھویٰ محلے میں اردنی ہسپتال کے قریب قابض اسرائیل کے طیاروں نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فادی فلاح دغمش اور ان کی اہلیہ ریھام رشید شہید ہو گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں ناصر العواودہ نامی شہری غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع گاؤں المصدر کے مشرق میں اسرائیلی توپ خانے کے گولے کا ٹکڑا لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ادھر قابض فوج کے توپ خانے نے خانیونس شہر کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی، جبکہ قابض فوج کی گاڑیوں نے شہر کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کی جانب شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب شہری دفاع نے بتایا کہ ان کی ٹیموں نے غزہ شہر میں برج النیل کے اندر ہونے والے جزوی انہدام کے بعد عابد خاندان کے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج غزہ کی پٹی میں فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں بے گھر افراد کے علاقوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ’یلو لائن‘ کے نام سے جانے والے علاقوں میں تباہی اور مکانات کو اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ سامان، امداد کی ترسیل اور سفر پر پابندیاں بھی بدستور عائد ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد ایک ہزار بہتر (1072) تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تین ہزار چار سو تریسٹھ (3463) شہری زخمی ہوئے ہیں، اور 799 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی سفاکیت کے بعد سے مجموعی طور پر تہتر ہزار اٹھانوے (73098) افراد شہید اور ایک لاکھ تہتر ہزار پانچ سو اکہتر (173571) شہری زخمی ہو چکے ہیں، جو کہ غزہ پر قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی بھاری انسانی قیمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan