Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ:شہر میں 137 بنیادی ضرورت کی ادویات ناپید، اسپتالوں میں ہنگامی حالت

palestine_foundation_pakistan_medicine1

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے مسلط کرنا معاشی ناکہ بندی کے باعث شہر میں بڑی مقدار میں بنیادی ضرورت کی ادویات کی شدید قلت پائی جارہی ہے. غزہ میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں 137 اقسام کی ادویات ناپید ہیں جبکہطبی شعبے کی 150 ضروری اشیاء بھی ختم ہو چکی ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر برائے ڈسپنسریز منیر البرش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسپتالوں میں کینسر ،جگر اور زجگی کے ایوارڈ میں ادویات ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث کئی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے. ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آپریشن اور میڈیکل کے استعمال کا ضروری ساز و سامان ختم ہونے سے طبی عملے کو علاج معالجے میں دشواریوں کا سامنا ہے. البرش نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال میں فوری طبی امداد کو یقینی بنائے. اس کےعلاوہ اسرائیل پر دباٶ ڈالا جائے کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan