Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غرب اردن میں پرتشدد واقعہ، چار بے گناہ فلسطینی شہید، آبادکار بھی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے ے شمالی شہر نابلس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں تل پر قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے غنڈہ گرد گروہوں کے سفاکانہ حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور چار دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے اطلاع دی کہ رفيديا گورنمنٹ ہسپتال کے طبی عملے نے ان تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جو قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ یہ بہادر شہری اپنی زمینوں اور املاک کا دفاع کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے۔ وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر چار ہو چکی ہے، جبکہ متعدد زخمی شدید دیکھ بھال (آئی سی یو) کے وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

وزارت صحت نے شہداء کی شناخت فاروق عدنان علي رمضان، إبراهيم حسين علي رمضان، جواد حسين علي رمضان، اور عمران أحمد علي رمضان کے ناموں سے کی ہے۔

قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے اس یلغار کا باسیوں کی طرف سے دلیرانہ دفاع کرنے کے بعد گاؤں میں شدید جھڑپیں پھوٹ پڑیں، اسی دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جن میں قابض فوج کا ایک افسر اور سکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حملے کا دفاع کرتے ہوئے ایک نڈر فلسطینی نوجوان نے حملہ آور یہودی آباد کاروں میں سے ایک کا ہتھیار چھین لیا۔ پھر اسے نابلس کے مغرب میں واقع غاصب چوکی ’ گیوات گیلاد‘ کے قریب قابض فوج اور یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں چار یہودی آباد کار اور سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک یہودی آباد کار کی حالت انتہائی خطرناک بتائی گئی تھی، جسے بعد میں ہلاک قرار دے دیا گیا۔

قابض فوج نے گاؤں تل اور اس کے گردونواح کا سخت محاصرہ کر لیا ہے، اور اضافی فوجی کمک طلب کرنے کے ساتھ ساتھ بستی کے اطراف میں یورش کر دی ہے تاکہ یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے، جبکہ گھروں یا زرعی زمینوں پر کسی بھی ممکنہ نئے حملے سے نمٹنے کے لیے گاؤں کے باسیوں میں شدید چوکسی اور دفاعی حالت برقرار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan