مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مرکز اطلاعات فلسطین ’معطی‘ نے اٹھائیس اگست سے تین ستمبر سنہ 2026ء کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمت کی ترپن نوعی اور عوامی کارروائیوں کی دستاویز بندی کی ہے۔
مرکز نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ دستاویزی کارروائیوں میں چاقو کے وار کی ایک کوشش اور گاڑی چڑھانے کی ایک کوشش کے علاوہ یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مزاحمت کی تیرہ کارروائیاں شامل ہیں۔
رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف حصوں میں قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے ساتھ مختلف اشکال میں پینتیس جھڑپوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ رابطہ کاری کے مقامات پر تین عوامی مظاہروں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
یہ کشیدگی مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف اضلاع میں قابض فوج کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی یلغار اور گرفتاریوں کے تسلسل کے سائے میں سامنے آئی ہے جو کہ قابض ریاست کی پالیسیوں اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف بڑھتی ہوئی جھڑپوں اور عوامی سرگرمیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
