غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی حراست سے پاکستانی شہریوں اور طلعت حسین کی وطن واپسی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،اسرائیلی جارحیت کے خلاف 17کروڑ عوام کے احتجاج نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام امریکا اسرائیل کو عالم انسانیت کے لئے سنگین خطرہ سمجھتی ہے۔پاکستان کے تمام طبقات سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت تمام طبقات کو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی امدادی قافلے پر جارحیت کے خلاف عظیم الشان احتجاج پر سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی نے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 17کروڑ عوام نے غاصب صہیونی جارحیت کے خلاف اور اپنے ہم وطنوں کی رہائی کے لئے جس عظیم الشان اتحاد اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اس کی مثال تاریخ میں پہلے نہیں ملتی،ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے اتحاد نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام کے دل مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور 17کروڑ عوام کے عظیم الشان احتجاج نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ پاکستانی عوام غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف بر سر پیکار رہے گی اور فلسطینی عوام کی ہر سطح اور ہر فورم پر اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔
مرکزی رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان صابر کربلائی کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب اقوام عالم غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو صفحہ ہستی سے نابود ہوتا دیکھیں گے اور اللہ کے فضل سے پاکستانی عوام اس حوالے سے سر فہرست اپنا کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ طلعت حسین اور دیگر پاکستانی شہریوں کی خیریت سے واپسی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور طلعت حسین ،رضا آغااور ندیم احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تمام کارکنوں اور رہنماؤں کی دلی ہمدردیاں طلعت حسین ،رضا آغا اور ندیم احمد کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔
رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے طلعت حسین اور دیگر پاکستانی شہریوں کے عظیم والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایہسے فرزندان توحید کی پرورش کی جو امت مسملہ کے لئے درد رکھتے ہیں اور عملاً سر گرم عمل ہیں،انہوں نے رہائی پانے والے شہریوں کے والدین کو خصوصی مبارک باد پیش کی۔