Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عوام کو تحفظ فراہم نہ کرنے والوں کو قومی نمائندگی کا بھی حق نہیں: حماس راہ نما

palestine_foundation_pakistan_ahmed-nasif-hamas-leaders

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے صہیونی جیل میں اسیر راہنما احمد ناصیف نے مغربی کنارے میں فتح اتھارٹی کے قوم مخالف اقدامات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو اتھارٹی عوام کو تحفظ فراہم نہ کر سکے اسے فلسطینی قوم کی نمائندگی کا بھی کوئی حق نہیں. صہیونی جیل سے اپنے ایک پیغام میں احمد ناصیف نے کہا ہے کہ فتح اتھارٹی کی جانب سے طولکرم میں القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کے اہل خانہ کوشہید کے پوسٹر شائع کرنے پر پابندی عائد کرنا صہیونی دشمن کو خوش رکھنے کا ایک حربہ ہے، تاہم اس طرح کے حربے زیادہ دیر تک نہیں چل سکتے. انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کے رہنما کی شہادت میں مغربی کنارے میں فتح اتھارٹی برابر کی شریک ہے، کیونکہ یہ ساری کارروائی عباس ملیشیا کے تعاون سے عمل میں لائی گئی ہے. احمد ناصیف نے شہید شلبایہ کے والدین اور دیگراہل خانہ کو انکے بیٹے کی شہادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے. اب سے فلسطینی قوم کی نمائندگی کا بھی کوئی حق نہیں. انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کیطرف سے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے راہنماٶں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی ہی سے اتھارٹی کی قوم دشمنی اور بدنیتی کھل کرسامنے آ جاتی ہے. انہوں نے حماس رہ نما نے شہد ایاد شلبایہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت پر فلسطینی عوام کو کا شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ قوم دشمن عناصر جلد اپنے بدانجام سے دو چار ہوں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan