Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

علماء و مشائخ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پیر عمران نقشبندی

کراچی: ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کےچیئر مین پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی نے کہا ہے کہ علماء اور مشائخ ہمیشہ فلسطین کاز کے ساتھ رہے ہیں اور فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک وفد کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمود عالم جہانگیری اور دیگر موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفد کے اراکین کو بتایا کہ فلسطین اور مسلمانوں کا قبلہ اوّل مسجد اقصی خطرے میں ہے۔ القدس کے آئمہ کو صہیونیوں کی جانب سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلسطینی باشندوں کو غیر قانونی صہیونی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینی قیدیوں نے اپنی رہائی کے لئے صہیونی جیلوں میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کو بد ترین صہیونی مظالم کا سامنا ہے۔ ایسے حالات میں چند عرب ریاستیں بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب اور دیگر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں، عرب امارات میں صہیونیوں نے نمائش گاہ لگا رکھی ہے۔ عرب دنیا کے یہ اقدامات نہ صرف فلسطین کاز کے خلاف ہیں بلکہ فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے لئے علماء و مشائخ کے کردار کو مزید تقویت دی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے اسلام فوبیا کے عنوان پر شدید مذمت کی اور کہا کہ مغربی حکومتیں اسلام کے چہرہ کو مسخ کرنا چاہتی ہیں جبکہ خود غاصب اسرائیل کے ناپاک سرطانی وجود کی حمایت کر رہی ہیں انہوں نےصہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کو مسلم دنیا اور عالم اسلام و انسانیت کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ۔

ملاقات میں رہنماؤں نے پاکستان میں باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

پیر عمران نقشبندی اور ڈاکٹر محمود عالم نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیشہ اس کاز کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan