Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں

palestine_foundation_pakistan_mohammed-nazzal-one-of-the-prominent-political-leaders-of-hamas4

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نزال نے لیبیا میں جاری عرب سربراہ کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، مسجد اقصیٰ پرحملوں ،غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کےعملی اقدامات کریں۔

دمشق میں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے نکالی گئے ایک جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے راہنما نے کہا کہ لیببیا میں جمع عرب ممالک کے قائدین صرف نعرہ بازی کے بجائے فلسطینی عوام کی بہبود اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیےعملی اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ اب وقت نعروں سے آگے گذر چکا ہے،عرب سربراہان کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

محمد نزال کا کہنا تھا کہ فلسطین میں قیام امن،اسرائیلی دہشت گردی اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے عرب ممالک کی خاموشی پالیسی صہیونیوں کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں عرب ممالک کی کم ازکم اور فوری پالیسی اس کے ساتھ قائم سفارتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جاری عرب لیگ کے اجلاس سے فلسطینی عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، عرب ممالک فلسطینی عوام کو مایوس کرنے کے بجائے ایسے فیصلے کریں جس سے فلسطینیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan