عباس ملیشیا کے 600 اہلکار اردن میں تربیت حاصل کریں گے۔ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کے خصوصی آپریشنز کی تربیت کے اس منصوبے پر رام اللہ کی غیر آئینی حکومت کے وفد اور اردن کے سیکیورٹی منتظمین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ عبرانی ریڈیوں کے بیان کے مطابق مجوزہ منصوبے کے مطابق رام اللہ حکومت کے بہت سے افسران کے لیے اردن میں جرائم کی تفتیش اور پولیس کے دیگر اہم امور کی تربیت پر مشتمل کئی کورسز تشکیل دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اردن کے خصوصی آپریشنز کے کمانڈر دو ہفتے قبل ایک پریس کانفرنس میں فلسطینی پولیس کو کنگ عبداللہ ثانی سینٹر میں خصوصی آپریشنز کی تربیت کے مستقبل کے منصوبوں کا عندیہ دے چکے ہیں۔