مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحرک مزاحمت (حماس) کے خلاف عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے آزاد ہونے والے حماس کے حامی چار مزید قیدیوں کو اغوا کرلیا۔ دوسری طرف عباس ملیشیا کے زیر انتظام فوجی عدالت نے اپنے ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گرفتار ہونے والے محمد فطافطۃ کو 34 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق الخلیل میں عباس ملیشیا نے حافظ قرآن زید شاکر الجنیدی اور’’ جامعہ الخلیل ‘‘ کے طالب علم طہ ابو اسنیۃ کو بھی اٹھا لیا حالانکہ عباس ملیشیا کو یہ علم تھا کہ یہ دونوں اسرائیلی جیلوں سے اسیری کی سزا کاٹ چکے ہیں
اسی طرح رہائی پانے والے ایک اور قیدی مامون النتشۃ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ایک ہسپتال میں اپنی مریض دادی کی عیادت کر رہے تھے۔ جبکہ چار سال کی اسیری کے بعد رہائی پانےوالے عبد الفتاح بھی عباس ملیشیا کی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ دریں اثنا عباس ملیشیا کے زیر انتظام فوجی عدالت بھی حماس کے حامیوں اور اسکی قیادت کے خلاف اپنے ظالمانہ فیصلے سنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے، چنانچہ ایک سال دو ماہ قبل اٹھائے جانے والے محمد الفطافطۃ کو بھی 34 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔