Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کے پانچ اہلکار شہری کی تشدد سے ہلاکت کیس میں بری

palestine_foundation_pakistan_palestinian-citizen-killed-by-abbas-militia

مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام ایک فوجی عدالت نے عباس ملیشیا کے پانچ اہلکاروں کو ھیثم عمر کی تشدد سے ہلاکت کیس میں بری کر دیا ہے.
عدالت نے محمود عباس کے انٹیلی جنس حکام کو زیرحراست شہری کی تشدد سے ہلاکت پر اس کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی .
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی فوجی عدالت نے منگل کےروز ھیثم عمر تشدد سے ہلاکت کیس کی سماعت کی. اس موقع پر ھیثم پر تشدد کے دوران وحشیانہ طریقے اختیار کرنے اور تشدد سے انہیں شہید کرنے کے الزام میں گرفتارعباس ملیشیا کے پانچ اہلکار بھی پیش کیے گئے.
عدالت نے فیصلہ دیا کہ ملزمان کے خلاف موجود شواہد ناکافی ہیں جس کی بنیاد پر انہیں اس مقدمے سے بری قرار دیا جا رہا ہے، تاہم عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ھیثم عمر کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کریں.
خیال رہے کہ ھیثم عمر گذشتہ سال اکیس جون کو گرفتار کیا گیا تھا. صرف چا روز کی حراست کے دوران محمود عباس کے تفتیش کاروں نے اس پر ایسا وحشیانہ تشدد کیا کہ تو اس کی حالت نہایت خطرناک ہو گئی. اس پر ھیثم کوایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے پچیس جون کو گرفتاری کے صرف چار روز بعد چل بسا.
اس کے والدین نے اپنے بیٹے پر عباس ملیشیا کے بہیمانہ تشدد اور اس کی ہلاکت کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئےان کی شہادت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا. عدالت کی جانب سے مقدمے کےاندراج کے بعد جیل کے پانچ اہلکاروں کو حراست میں بھی لیا گیا.ان پر الزام تھا کہ انہوں نے جیل میں تفتیش کے دوران ھیثم پر تشدد کے لیے وحشیانہ طریقے استعمال کیے جس کی وجہ سے وہ شہادت ہو گیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan