مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمو د عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے ایک کارکن کو اغوا کرنے کے ساتھ ایک بچے کو بھی اغوا کیا- ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل میں ’’حزب التحریر ‘‘کے ایک کارکن سولہ سالہ بچے کو اغوا کیا- عباس ملیشیا کے اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے بچے کے سرپر بندوقو ں کے بٹ مارے اور اسے دھکیلتے ہوئے گاڑی میں ڈالا-