مغربی کنارے میں فلسطینی غیر آئینی حکومت حماس کے حامیوں کو اغوا کروا کے اپنے تعصب کا مظاہرہ کرتی رہتی ہے تاہم اب اس نے علاقے میں آزادی اظہار رائے پر بھی قدغن لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف تنقیدی رپورٹنگ کی پاداش میں معروف صحافی اور لکھاری ڈاکٹر عصام شاور کو اغوا کر لیا ہے۔ شاور کے خاندانی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے پریوینٹو سیکورٹی کے نام پر یہ ظالمانہ اقدام اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ شاور 1996ء میں بھی مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر تنقید کرنے کی وجہ سے پانچ ماہ قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ انہیں 2008ء اور 2009ء میں سیاسی اختلاف کرنے کی پاداش میں دوبارہ اغوا کر لیا گیا اور رام اللہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے انہیں ایک ماہ اپنے گھر میں بھی قید رکھا گیا، اسی طرح ان پر فائرنگ کی گئی جس کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا۔