مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز میں حماس کے پانچ کارکنوں کو اغوا کیا – اغوا کئے گئے افراد میں یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل ہیں- عباس ملیشیا نے الخلیل میں جامعہ الخلیل کے تین طلبہ کو اغوا کیا –