Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے 500 سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا

palestine_foundation_pakistan-abbas-militia6

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹنے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی کے مطابق اس وقت 500 سے زائد فلسطینی ملیشیا کی جیلوں میں ہیں جن میں بزرگ اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ عباس ملیشیا آئے روز سیاسی اختلافات کی پاداش میں لوگوں کو گرفتار کرتی رہتی ہے جس میں سے 500 سے زائد افراد تاحال رہائی نہیں پا سکے۔ بغیر کسی جرم کے جیلوں میں رکھے گئے ان افراد میں درجنوں بزرگ شہری بھی ہیں جن سے عباس انتظامیہ انتہائی توہین آمیز سلوک کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 30 اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکے بھی انہیں عقوبت خانوں میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ناروا سلوک کا شکار ہیں۔ کمیٹی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں اکثر پہلے بھی متعدد مرتبہ حراست میں لیے جا چکے ہیں اسی طرح معروف فلسطینی رہنما بھی بلاوجہ ان عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ضلع الخلیل سے 60 سالہ شیخ حسین عمرو اور 60 سالہ شیخ عبدالجلیل کٹلو عمایرہ سمیت دیگر معروف رہنماؤں میں نبیل تتشہ، انس رصرص اور ڈاکٹر عدنان ابوتبانہ بھی طویل مدت سے حراست میں ہیں۔ کمیٹی نے بتایا کہ شیخ حسین عمرو کو بڑی عمر اور شدید بیماری کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مار پیٹ اور طرح طرح کی عذاب کی شکلوں کے علاوہ درندہ صفت ملیشیا نے انہیں قید تنہائی میں بھی رکھا ہوا ہے۔ قیدیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ پس زنداں ان افراد میں نبیل نتشہ حماس کے انتہائی اہم رہنما شمار ہوتے ہیں وہ اسرائیل کی جانب سے 17 دسمبر 1992ء کو جنوبی لبنان کے علاقے مرج الزھور کی جانب در بدر کیے جانے والے ان 416 فلسطینی رہنماؤں میں بھی شامل رہے ہیں جو بعد ازاں عبدالعزیر رنتیسی کی قیادت میں ملک واپسی میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کمیٹی نے بتایا کہ طوباس سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ رہنما نادر صوافطہ بھی پانچ ماہ سے گرفتار ہیں اس سے قبل وہ دس سال سے زائد عرصہ اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔ کمیٹی نے گرفتار شدگان کے اہل خانہ کے افراد سے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کریں۔ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اس ضمن میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ عباس ملیشیا روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں کو گرفتار کرتی ہے اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan