مغربی کنارے کے شہر طوباس میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز نے طوباس میں غیرقانونی سرگرمیوں اور نقل حرکت میں ملوث چار یہودی آباد کار اسرائیل کے حوالے کر دیے ہیں. طوباس سے ملنےوالی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے گذشتہ روز چار یہودی آبادکاروں کو مشکوک حرکات کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، جنہیں گرفتاری کے بعد مکمل تحفظ فراہم کیا گیا تاکہ فلسطینی شہری ان پر حملہ آور نہ ہو سکیں. بعد ازاں منگل کی شام کو یہ چاروں گرفتار یہوی اسرائیلی فوج کے حوالے کردیئے گئے. خیال رہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے یہودی کالونیوں سے نکل کر فلسطینی علاقوں میں آنے والے یہودی آبادکاروں کو دانستہ طور پر بغیر تفتیش کے انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کردیتی ہے. جبکہ یہودی آباد کار انہیں رہا کر دیتے ہیں. بیشتر گرفتار ہونے والے یہودیوں کادعویٰ ہوتا ہے کہ وہ غلطی سے راستہ بھول کر فلسطینی علاقے میں داخل ہو گئے ہیں.