Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا کی مغربی کنارے کی 57 یہودی کالونیوں میں اسرائیل کو تعمیرات کی اجازت

palestine_foundation_pakistan_settlement13

اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کو علاقے میں پہلے سےقائم 57 متنازعہ یہودی کالونیوں میں نئے مکانات کی تعمیر کا گرین سگنل دے دیا ہے. امریکا کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں میں توسیع کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی قیادت براہ راست مذاکرات شروع کر رہے ہیں. مدت صدارت کے ختم ہونے کے باوجود کرسی صدارت پر متمکن صدر محمود عباس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل جاری رہا تو براہ راست امن مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں. خیال رہے کہ فریقین میں براہ راست مذاکرات پچھلے 20ماہ سے تعطل کا شکار تھی اور کل جمعرات سے دونوں فریق واشنگٹن میں امریکا کی میزبانی میں دوبارہ مذاکرات شروع کر رہے ہیں. اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں توسیع اور نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری پچھلے کئی ماہ سے دی جا چکی تھی تاہم اس کے لیے بیس ستمبر تک کی یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد عارضی پابندی کے خاتمے کا انتظار تھا. پابندی کی مدت ختم ہوتے ہی توسیع کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا. رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکا کو مغربی کنارے کی کم ازکم 57 یہودی کالونیوں میں تعمیرات کی حمایت پر آمادہ کر لیا ہے اور امریکا نے بھی اسرائیل کو یہوی بستیوں کی تعمیر اور نئے ماکانات تعمیر کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کی کئی یہودی یونین کونسلوں کی طرف سے جنوب جبل الخلیل، غوش عتصیون، مشرقی بیت المقدس اور الخلیل کے درمیان، شمالی رام اللہ ، نابلس، اور بحری مردار کےقریب موجود یہودی کالونیوں کی توسیع کے منصوبے کئی سال پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جنہیں دوبارہ اسرائیل کی طرف سے منظور کرنے کی ضرورت نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan