مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے دو فلسطینی شہریوں کو رہا کرنے کے فوری بعد دوبارہ اغوا کرلیا- فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ رام اللہ میں دو فلسطینی شہریوں موید طایع عبدالکریم اور خالد محمود ابو البھاء کو رہائی کے بعد دوبارہ اغوا کرلیاگیا- عدالت نے ان کی رہائی کا فیصلہ صادر کیاتھا – بیان کے مطابق موید طایع عبدالکریم کو رہائی کے 45منٹ بعد گرفتارکرلیا گیا جبکہ خالد محمود ابوالبھا ء کو جیل کی سلاخوں سے نکلے ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ انہیں دوبارہ پس دیوارزنداں کردیاگیا- واضح رہے کہ موید طایع عبدالکریم کو عباس ملیشیا نے 2007ء میں حماس کی ایگزیکٹوفورسز سے تعلق رکھنے کی بناء پر گرفتار کیاتھا –