عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں فلسطینی بے گناہ افراد کے خلاف اپنی پکڑ دھکڑ مہم شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کر لیا جن میں نجاح نیشنل یونیورسٹی کے چھ طلبہ بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق بیت فوریک نامی گاؤں سے سلیمان عارف نصاصرہ، سلیمان حنینی، اسرائیل جیلوں سے رہائی پانے والے صہیب حسام ابو حیط اور جوھر صلاح حننی کو حراست میں لیے لیا، یہ جاننے کے باوجود کہ ابوحیط اور نصاصرہ نجاح نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ ہیں عباس ملیشیا نے ان کو اغوا کر لیا۔ اسی یونیورسٹی کے تین دیگر طلبہ عاصم بسام الطنبور، معاذ غسان ذوقان اور احمد طاہر کو عصیرہ کے شمالی علاقے جبکہ عاصم صنوبر کو یتما گاؤں سے پکڑا گیا، دوران کارروائی عباس ملیشیا نے ان لوگوں کے گھروں کو بھی مسمار کر دیا۔