مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کا اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے. تازہ اطلاعات کے مطابق رام اللہ اور سلفیٹ سے عباس ملیشیا کے 15 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے. گرفتار ہونے والوں میں چار سگے بھائی اور انکے بیٹے بھی شامل ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق میں عباس ملیشیا نے رام اللہ کے علاقے دیرغسانہ میں ہفتے کی صبح تلاشی کی کارروائی شروع کی. گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں شہریوں کو زد و کوب اور بچوں اور خواتین کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا. اس دوران حماس کے تیرہ ارکان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا. گرفتار ہونے والوں میں 54 سالہ اسعد شعیبی، ان کے بیٹے عبدالخالق سعد اور محمود اسعد اور محمد اسعد ، 45سالہ عبدالطیف شعیبی اس کے بیٹے نادر، صابر خطیب برغوثی، ان کے بھائی بھا برغوثی، شھاب مسحل اور دیگر شامل ہیں. خیال رہے کہ گرفتار ہونے والے تمام حماس کے ارکان پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں رہ چکے ہیں. ادھر سلفیٹ میں معزوز الدمس نامی حماس کےارکان کو گرفتار کر لیا گیا. معزوز پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیل میں 20 ماہ قید رہ چکے ہیں. سلفیٹ ہی سے رافات کے مقام سے عباس ملیشیا نے حماس کے رکن اور اہم راہنما طلال ابوعصبہ کو حراست میں لے لیا ہے.