Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے چار کارکن گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel37

عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ، گزشتہ روز نابلس اور طولکرم سے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف گرفتار اراکین پر بہیمانہ تشدد کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نابلس میں عباس ملیشیا نے انس عواد کو گاؤں عورتا سے اغوا کیا اور اس کا گھر بھی منہدم کر دیا، ملیشیا عواد کو پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے، القدس یونیورسٹی کے طالب علم ریاض شکوکانی کو بھی اس کا گھر مسمار کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی عقوبت خانوں میں آٹھ سال تک ظلم سہ کر رہائی پانے والے ھانی الحلبونی کو عباس ملیشیا نے کئی گھنٹوں تک حراست میں لیے رکھا۔ اسی طرح عباس ملیشیا نے تحفیظ القرآن کے مراکز کے ڈائریکٹر شیخ نور ملحس کو تین ہفتوں سے گرفتار کر رکھا ہے۔ شیخ ملحس کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ شیخ ملحس کو انتہائی وحشتناک عذاب سے گزارا گیا ہے۔ ضلع طولکرم میں عباس ملیشیا نے طولکرم کیمپ سے عدنان الحصری کو اغوا کیا، ملیشیا انہیں پہلے بھی اغوا کر چکی ہے، الحصری کو پہلے بھی گرفتار کر کے دردناک عذاب کے مراحل سے گزارا گیا ہے۔ عباس ملیشیا زیر حراست فلسطینیوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اغوا شدگان کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی نام نہاد خفیہ تنظیمیں ان کے بیٹوں کو طویل عرصے تک تشدد، ناروا سلوک کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ قلقیلیہ میں عباس ملیشیا نے حماس کے ایک رہنما استاد محمد ھاشم خضر کو صحت کی انتہائی خراب حالت میں رہا کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan