Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے مزید 11 حامی گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel49

عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے اہم رہنما احمد ریان سمیت مزید 11 کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے، ملیشیا کی جیلوں میں حماس کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مصر کی طرز کے عوامی احتجاج کے خوف میں مبتلا عباس حکومت نے مغربی کنارے میں پہلے سے جاری پکڑ دھکڑ مہم تیز کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع طولکرم میں مغربی کنارے کی حکمران جماعت کی پری وینٹو فورس نے اکتابا گاؤں میں ایک کارروائی کے دوران سابق اسیر علاء مصطفی مجاجنہ کو اغوا کر لیا ہے۔ عباس ملیشیا ان کو پہلے بھی دوران حراست ہولناک تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔ قلقیلیہ میں عباس حکومت کی پری وینٹو فورسز حماس کے حامیوں کو پکڑنے میں مصروف رہیں، القدس یونیورسٹی کے طالب علم محمود خاروف کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر حراست میں لیا گیا وہ اس سے قبل ایک طویل عرصہ اسی ملیشیا کے عقوبت خانوں کے مظالم سہ چکے ہیں۔ اسی ضلع میں عباس ملیشیا نے جمعہ کے خطبے میں مصر کی انقلابی تحریک کی حمایت کرنے والے شیخ مجاھد نوفل کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے۔ القدس میں جھاد حمیدان اور زیاد خضور نامی دو شہریوں، جو اس سے قبل طویل عرصے اسرائیلی قید میں رہ چکے ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ احمد کو متعدد مرتبہ پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے کہ ان اسیر رہنماؤں میں سے جنہوں نے سولہ سال اسرائیلی عقوبت خانوں میں گزارے ہیں۔ نابلس سے دو افراد کی گرفتاری کی اطلاعات کے ساتھ الخلیل میں کچھ روز قبل ہی رہائی پانے والے اسیر رہنما شیخ فتحی کے دوبارہ اٹھائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ضلع اریحا کی جیل میں عباس کی خفیہ ایجنسوں کی جانب سے متعدد فلسطینیوں کو سخت تفتیشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ محمد ابوحدید اور انس نتشہ ملیشیا اہلکاروں کے تشدد سے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan