عباس ملیشیا نے کی حماس کے حامی فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین سے دو جڑواں بھائیوں کو اغوا کر لیا، عباس ملیشیا کے ہتھے چڑھنے والے غسان اور عارف سوقی پہلے بھی متعدد مرتبہ فتح اور اسرائیل کے ٹارچر سیلوں کی مشکلات سہ چکے ہیں۔
32 سالہ عارف سوقی اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس سے تعلق کے شبے میں قابض اسرائیل کی جیلوں میں چھ سال رہ چکے ہیں جبکہ ان کے جڑواں بھائی غسان کو بھی اسی الزام میں چار سال انتظامی جیل کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
عباس ملیشیا نے ان دونوں بھائیوں کو ایسے وقت اغوا کیا ہے جب جنین میں موجود رام اللہ حکومت کی جیل میں پہلے ہی حماس کے 52 اور اسلامک جہاد کے متعدد ارکان ظلم کی چکی پیس رہے ہیں۔