Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی مشترکہ کارروائیاں، اٹھارہ فلسطینی گرفتار

abbas-militia-israel1 قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کے روز مغربی کنارے پر دھاوا بولا اور 18 فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا- عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چڑھائی کے دوران املاک کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی- رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ڈسٹرکٹ جنین، بیت لحم، رام اللہ،الخلیل اور نابلس سے چودہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور ان گرفتاریوں کے دوران املاک کو بھی نقصان پہنچایا، دریں اثناء قابض اسرائیلی فوج نے نابلس میں ایک گاڑی پر بم پھینکا جس سے اس میں آگ لگ گئی- اسرائیلی فوج نے جنین اور حوسن ڈسٹرکٹ سے تین فلسطینی لڑکوں کو یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراو کرنے کے الزام میں گرفتار کی ااور الخلیل میں بتیس سالہ فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی بناء پر اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا- دوسری جانب عباس ملیشیا نے نابلس اور قلقلیہ میں چار فلسطینیوں کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے رابطے کے شعبے میں گرفتار کیا- رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کے ہاتھوں نابلس میں گرفتارشدگان میں اقصی ٹی وی کے ایک نمائندے طارق ابو زید بھی شامل ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan