Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کا ایک ونگ بن کر رہ گئی: بردویل

palestine_foundation_pakistan_dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker111

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنما ڈاکٹر صلاح بردویل نے کہا ہے کہ ’’فتح‘‘ صہیونی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ روابط قائم کر کے حماقت کا ثبوت دے رہی ہے۔ انہوں نے فتح پر صہیونی تنظیم شاباک کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے مغربی کنارے میں صہیونی پولیس کے قتل کے الزام میں ’’القسام بریگیڈ‘‘ کے متعدد افراد کی گرفتاری کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ فتح ایک بار بھی جنوبی لبنانی فوج کی طرح اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کی غلطی دوہرانے جا رہی ہے۔ بردویل نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فتح کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھ کر پوری سکیورٹی پر حاوی ہو گیا ہے۔ اس تعاون میں فتحاوی ملیشیا کو صہیونی سیکیورٹی فورسز کے ایک ونگ کی حیثیت کے علاوہ کچھ حصہ میں نہیں آیا جیسا کہ ایک زمانے میں لبنان کی سیکیورٹی فورسز بھی ایسا تجربہ کرچکی ہیں۔ یہی وہ انٹیلی جنس تعاون ہے جس کی بدولت اسرائیلی قابض فوج ’’القسام بریگید‘‘ کے مجاہدین کے پورے گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ بردویل نے فتح کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کی مخالفت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران جب ہم مغربی کنارے میں مزاحمت میں شرکت کرنے والے حماس کے جری اور بہادر مجاہدین کی داستانیں فخر سے بیان کرتے ہیں ساتھ ہی اسی مغربی کنارے میں فتح کی شرمناک اعمال پر ہمارے سر شرمندگی سے جھک جاتے ہیں۔ فتح کی سرگرمیاں ہمارے لیے عار ہیں، اسی طرح وہ لوگ جو فتح کی حمایت کرتے ہیں یا اسے رقوم فراہم کرتے ہیں وہ بھی باعث شرمندگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطینی حقوق کا سورج غروب نہیں ہوتا مزاحمت کے چنگاری بھی نہیں بجھے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan