Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس انتظامیہ نیتن یاہو کے خاکے میں رنگ بھر رہی ہے: حسن خریشہ

palestine_foundation_pakistan_hasan-kharisha-the-second-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council

فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے ممبر حسن خریشہ نے عباس انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے نقش قدم پر چل کر مسئلہ فلسطین کا حل نکالنا چاہتی ہے اور ان کے نزدیک معاشی معاملات زیادہ اہم ہے۔

منگل کو الرسالہ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آزاد رکن مجلس قانون ساز کونسل حسن خریشہ نے کہا کہ فلسطین میں بگڑتی اور ابتر صورتحال کی ذمہ داری سیاسی مفاہمت میں ڈیڈ لاک آنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ حسن جو فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے دوسرے ڈپٹی سپیکر بھی ہیں نے رام اللہ انتظامیہ کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس نے وسیع پیمانے پر ان لوگوں کے خلاف گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا ہے جو لوگ سیاسی بنیادوں پر ان سے اختلاف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام بے مقصد بات چیت کے حق میں نہیں ہیں۔ عباس انتظامیہ لوگوں کی حالات زندگی کو بہتر بنانے اوران کی زمینوں کی حالت ٹھیک کرنے کے اقدامات اٹھائیں یا پھر حکومت سے علٰیحدہ ہوجائیں۔ حسن خریشہ نے کہا کہ تیسرا انتفادہ جنم لے چکا ہے صرف قیادت کو اسے سنبھالنے کی ضرورت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan