Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالم اسلام دفاع قبلہ اول کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: ھنیہ

haneya3 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام اورعرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبلہ اول کی جانب یہودیوں کے بڑھتے ہوئے ناپاک قدم روکیں اور دفاع قبلہ اول کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ اتوار کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالم اسلام کو اس نازک موقع پر سیاسی اور سرکاری سطح پرعرب ممالک اور تمام اسلامی ریاستوں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بالخصوص عرب اور اسلامی ممالک کے حکرانوں کا موجودہ رویہ نہایت شرمناک ہے کیونکہ عالم اسلام کی خاموشی سے اسرائیل کو اپنی سازشیں جاری رکھنے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کی توسیع کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ انہوں نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اوگلو، عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسیٰ، امیر قطرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں ان سے مسئلہ فلسطین کے حل اور قبلہ اول کی یہودیوں کے پنجوں سے آزادی کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم مرکز برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر راجی صورانی اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقات بھی کی اور فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan