Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

عالمی یومِ یکجہتیِ صحافت، حماس نے فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے مطالبہ کر دیا

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صحافتی اداروں اور بین الاقوامی یونینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، ان کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں اور ان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔

ہفتے کے روز فلسطینی صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے کہا کہ فلسطینی صحافی قتل، گرفتاری اور زخمی ہونے جیسے المناک مصائب کے باوجود، اور میڈیا اداروں کی تباہی و بندش کے پروا کیے بغیر اپنا پیشہ ورانہ فریضہ پوری تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

بیان میں قابض حکام پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں اور غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی پریس کے داخلے پر پابندی عائد کیے ہوئے ہیں تاکہ وہاں رونما ہونے والے حالات کو دنیا کی نظروں سے چھپایا جا سکے۔ ’حماس‘ نے فلسطینی میڈیا اداروں کے تعاقب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کا مواد ہٹانے کی کوششوں کی بھی سخت مذمت کی، اور تمام عربی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کوریج کو تیز کریں اور یکجہتی کو مزید فروغ دیں۔

’حماس‘ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے لے کر اب تک 262 سے زائد صحافی اور میڈیا کارکن جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

قابض ریاست کی طرف سے غیر ملکی صحافیوں کے آزادانہ طور پر غزہ میں داخلے پر مسلسل پابندی نے فلسطینی صحافیوں کو میدانی کوریج کی اگلی صفوں میں لا کھڑا کیا ہے، جس سے بین الاقوامی میڈیا اداروں کی قطاع کے اندرونی حالات کی براہ راست تصدیق کرنے کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی صحافی سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن ہر سال 26 ستمبر کو منایا جاتا ہے، جس کی بنیاد سنہ 2023ء میں مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آنے والے ’سرنگ تحریک‘ کے بعد رکھی گئی تھی۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کا قتل، ان کی گرفتاریاں، جلاوطنی، اور میڈیا اداروں کی تخریب و بندش ایک فوری بین الاقوامی اقدام کا تقاضا کرتی ہے تاکہ ان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور اس کے مجرموں کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صحافتی یونینوں اور میڈیا اداروں سے پرزور اپیل کی کہ وہ ان سنگین خلافورزیوں کو اجاگر کرنے اور فلسطینی میڈیا کی مسلسل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan