Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“عالمی پارلیمان آئندہ اجلاس میں القدس کے پارلیمنٹیرینز کی شہر بدری پر بحث کرے گا”

palestine_foundation_pakistan_inter-parliamentary-union-ipu

بین الاقوامی پارلیمانی اتحاد کے جنرل سیکرٹری انڈرس جونسن نے کہا ہےکہ عالمی پارلیمنٹ کے 12 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں بیت المقدس کے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی اسرائیل کی طرف سے جبری شہر بدری کے مسئلے کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ عالمی پارلیمانی اتحاد کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی رکن قانون ساز کونسل اور اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست اراکین پارلیمان کی رہائی کے لیے قائم کمیٹی کے چیئرمین مشیر مصری کے خط کے جواب میں کہا کہ عالمی پارلیمانی ادارہ تمام منتخب اراکین کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منتخب رکن قانون ساز کونسل کو جبری طور پر شہر بدر کرنا پارلیمنٹیرینز کے مسلمہ حقوق ،عالمی قوانین اور حقوق پارلیمان کی سنگین خلاف ورزی ہے، دنیا کا کوئی قانون کسی رکن پارلیمنٹ کو شہر بدری کی اجازت نہیں دیتا۔ عالمی پارلیمانی اتحاد کی جانب سے بیت المقدس کے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی شہر بدری کو بحث کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا اقدام یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی اور عرب ممالک سمیت دنیا کی دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے شہر بدری کے صہیونی فیصلے کے خلاف کی جانے والی کوششیں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی شہر بدری کو ایک ظالمانہ اور صہیونی نسل پرستی کا مظہر قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرنے اور دنیا بھر میں انہیں بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل محمد ابوطیر، محمد طوطح، احمد عطون اور سابق وزیر برائے القدس امور خالد ابو عرفہ کو یکم جولائی سے شہر بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan