Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

عالمی فوجداری عدالت اور اسرائیلی جرائم، ٹرمپ انتظامیہ کے کردار پر تنقید

ہالینڈ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کو تنہا کرنے، اس کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور اسے امریکی و اسرائیلی حکام اور فوجی اہلکاروں کے احتساب سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ان اقدامات میں اضافی پابندیاں عائد کرنا، ویزوں کی منسوخی، داخلے پر پابندی، اور ممالک پر عدالت سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا شامل ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ انتظامیہ اس چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جسے وہ امریکی خودمختاری کے لیے عدالت کی طرف سے لاحق ”خطرہ“ قرار دیتی ہے۔

اس عہدیدار نے اشارہ کیا کہ انتظامیہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو ہدف بنانے والے متعدد آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ”انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور اس کے دوست ہمارے ملک کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہیں، گولیوں یا میزائلوں سے نہیں، بلکہ قانونی نصوص، معاہدوں اور نام نہاد بین الاقوامی قانون کی طاقت سے۔“

روبیو نے مزید کہا کہ ”اس بین الاقوامی عدالت سے لاحق خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، کیونکہ آج یہ ہمارے سیاسی اور قانونی نظام کے تمام پہلوؤں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو ہم سب ان غیر ملکی ججوں کے رحم و کرم پر ہوں گے جو ہم سے ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے ہیں، اور ہم پر اپنے ملک کے دفاع کے نام نہاد جرم میں مقدمہ چلانے اور یہاں تک کہ جیل بھیجنے کا مستقل خطرہ منڈلاتا رہے گا۔“

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرمیوں میں عدالت کی مداخلت ”نہ صرف اس کے نام نہاد اختیارات کا خطرناک تجاوز ہے بلکہ یہ ایک خودمختار اور آزاد قوم کے طور پر ریاستہائے متحدہ امریکہ کے وجود کا خاتمہ ہوگا۔“

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan