Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی دانشور گروپ کی حماس قیادت سے ملاقات، مصالحت اور تصفیے پر گفتگو

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-delegation-of-the-global-elders-led-by-mary-robinson

آئرلینڈ کے سابق صدر میری روبن سن کی سربراہی میں عالمی دانشوروں کے ایک وفد نے شام کے دارالحکومت دمشق میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات میں فلسطینی مصالحت اور غزہ محاصرے پر تبادلہ خیال کیا، وفد میں سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی شریک تھے۔ غزہ کی پٹی کا دورہ کے دوران فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کے بعد عالمی دانشوروں کا یہ وفد منگل کے روز دمشق پہنچا۔ وفد نے غزہ کے سفر کے دوران وہاں کے تمام علاقوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا تھا۔ دمشق میں ملاقات کے بعد حماس کے خارجہ امور کے ذمہ دار اسامہ حمدان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس ملاقات میں حماس نے وفد کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی جدو جہد کی تعریف کی اور اس ملاقات کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔ حمدان کے بہ قول فریقین میں فلسطینی مصالحت، فلسطینی تصفیے اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے پر بڑی پر مغز گفتگو ہوئی۔ حمدان نے بتایا کہ حماس نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ وہ فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور فلسطینی مصالحت کی شدید خواہش رکھتی ہے۔ حماس نے اس موقع پر فتح کی جانب سے حماس قیادت سے ملنے سے انکار کے باوجود داخلی انتشار ختم کرنے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ فلسطینی مصالحت کے حصول کے لیے حماس اور فتح کے مابین ایک ماہ قبل نئے سرے سے رابطے قائم ہوئے تھے، مذاکرات کا دوسرا دور 20 اکتوبر کو دمشق میں طے پایا تھا تاہم فتح نے دمشق آنے سے انکار کر دیا ہے جس سے مصالحتی گفت و شنید مزید تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل اور تصفیے پر بات چیت کرتے ہوئے حمدان نے بتایا کہ عرب دنیا نے تصفیے کے بہت سے مواقع فراہم کیے ہیں، عربوں نے اپنے بہت سے حقوق سے دستبرداری اختیار کر لی مگر اسرائیلی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے اس ضمن میں پیش رفت ممکن نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی پاسداری کا دباؤ ڈالا جائے۔ ادھر، حمدان کے مطابق، حماس نے غزہ کے محاصرے پر بھی عالمی دانشوروں کو اپنے دو ٹوک موقف سے آگاہ کرتے ہوئے محاصرے کے فی الفور خاتمے کی ضرورت پر زور دیا، اور غزہ کے دورے کے موقع پر وفد کے بیانات کی ستائش کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan