Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی جیل میں دو فلسطینی اسیران کی مدت اسیری 22 سال سے تجاوز کر گئی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners-in-the-negev-desert-prison

اسرائیلی جیلوں میں مقید ہزاروں فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں ایسی ہے جو طویل عرسے سے پابند سلاسل ہے. فلسطین میں قیدیوں کی رہائی اور ان کی بہبود کے لیے سرگرم”سپریم کمیٹی برائے نصرت اسیران” نے بتایا ہے کہ صہیونی جیلوں میں دو قیدیوں کی مدت اسیری 22 سال سے تجاوز کر گئی ہے. دونوں قیدی 47 سالہ محمود سعید احمد جرادات اور 49 سالہ مجدی عطیہ سلیمان العجولی کے نام سے مشہور ہیں اور دونوں 17 اکتوبر سنہ 1989 سے عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں. سپریم کمیٹی کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ عطیہ العجولی کی دو بیٹیاں ہیں، ان کی پیدائش ان کی گرفتاری کے بعد ہوئی تھی،جب انہیں گرفتار کیا تھا توان کی اہلیہ حاملہ تھیں. بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جس سے ایک بچہ بھی ہے، جبکہ العجولی کی ماں بیٹے سے ملاقات کی خواہش لیے دار فانی سے کوچ کر چکی ہیں. العجولی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ روابط کا الزام ہے. ادھر دوسری جانب دونوں اسیران کے اہل خانہ نے فلسطینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے عزیزوں کے نام اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی فہرست میں شامل کریں. العجولی کی اہلیہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے قیدیوں کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی بھی شدید مذمت کی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan