Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی برادری میں رسوائی، اسرائیلی صدر شدید صدمے سے دوچار

palestine_foundation_pakistan_shimon-peres-israeli-president5

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے صدر شمعون پیریز ان دنوں انتہائی شدید صدمے سے دوچار ہیں جس کی وجہ عالمی برادری میں اسرائیل کی گرتی ساکھ اور سیاسی ہزیمت ہے۔ بالخصوص دو ہفتے قبل فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر کی ملامت نے پیریز کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ اخبار نے اسرائیلی صدر کے قریبی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شمعون پیریز حالیہ دنوں انتہائی شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ وہ اقوام عالم میں اسرائیل کو درپیش ہزیمت کی وجہ سے اسرائیلی مستقل کو شدید خطرے میں دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں خوف ہے کہ عالمی برادری کہیں اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں نہ لگا دے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیریز کی نفسیاتی حالت انتہائی کمزور ہو چکی ہے جس کا سبب دنیا بھر میں اسرائیل کی بدنامی ہے۔ بالخصوص اسرائیلی بحریہ کی جانب سے ترکی کے بحری امدادی جہاز پر حملے نے اسرائیل کو دنیا بھر ذلیل کردیا ہے جس کا اسرائیل کو عالمی سطح پر شدید نقصان ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی صدر اپنی ملک کی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے قومی حکومت بنانے پر بھی غور کررہے ہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan