ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے منگل کے روز اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا کے بڑے عالمی اداروں سےمطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔
دارالحکومت کولالمپورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ وہ مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سے بھی بات کریں گے تاکہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں سے باز رہنے اور گذشتہ برس جیسے حالات پیدا ہونے سے روکا جاسکے۔
ملائیشیا کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارا ملک اتنا بڑا نہیں مگر ہم عالمی برادری اور عالمی اداروں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا۔