Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ھنیہ کا اسرائیلی جرائم پر ملائیشیا کے وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کو فون کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات، قابض افواج کے حملوں، اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کے اندر قربانی کی رسم  کے بارے میں بات کی۔

حماس کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق اور مقدسات کے دفاع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم توقع کرتی ہے کہ عرب اور اسلامی برادری اسرائیلی جرائم کے خلاف ٹھوس اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور فلسطین میں موجود مقدس مقامات کو منظم انداز میں غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

دوسری طرف ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لپید کے ساتھ بعض عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقاتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہمارے لوگ جو کچھ کر رہے ہیں اور ملائیشیا کی جانب سے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

انہوں نے القدس اور الاقصیٰ پراسرائیلی ریاستی حملوں  کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر پیش قدمی کرنے کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ  ملائیشیا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تاریخی موقف پر قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan