Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

طبی امداد میں تاخیر، اسرائیلی فوجی چوکی پر رکاوٹ کے باعث فلسطینی خاتون کی شہادت

غرب اردن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کےشمالی شہر سنجل کے بلدیاتی سربراہ معتز طوافشہ نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے ’سنجل‘ کے داخلی راستے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک آہنی گیٹ بند کیے جانے کے باعث ایمبولینس کے بروقت نہ پہنچنے سے 30 سالہ فلسطینی خاتون سجود فقہاء دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

سنجل بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں طوافشہ نے وضاحت کی کہ دو بچوں کی ماں، سجود فقہاء کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں ایمبولینس 30 منٹ سے زائد وقت تک فوجی گیٹ پر کھڑی رہی اور اسے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ “یہ سب جانتے ہیں کہ ایسی طبی ہنگامی صورتحال میں وقت کتنا اہم ہوتا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ خاتون کو فوری علاج کے لیے جلد از جلد ہسپتال پہنچنے کی شدید ضرورت تھی۔

بلدیاتی سربراہ نے سوال کیاکہ “یہ آہنی گیٹس اور فوجی ناکے کب تک سنجل قصبے کے بے گناہ لوگوں کی جانیں لیتے رہیں گے؟!”

ویڈیو میں طوافشہ کو آہنی گیٹ کے سامنے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ان مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے جن میں ایمبولینس گیٹ کھلنے اور گزرنے کی اجازت کے انتظار میں کھڑی ہے۔ اس کے علاوہ طبی عملے کی وہ آڈیو ریکارڈنگز بھی سنائی دیتی ہیں جن میں وہ خاتون کی جان بچانے کے لیے گیٹ کھولنے کی التجا کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ فلسطینی ذرائع کے مطابق سنجل قصبے کے مضافات میں 100 سے زائد یہودی آباد کاروں کے حملے کے اگلے دن پیش آیا، جہاں انہوں نے مقامی باشندوں اور کارکنوں پر فائرنگ کی اور زرعی فصلوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

سنجل قصبے کو اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے، جہاں اس کے داخلی راستوں پر اسرائیلی فوجی کنٹرول ہے اور فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

اکتوبر سنہ 2023ء سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق 1,181 فلسطینی شہید اور تقریباً 13 ہزار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران تقریباً 24 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

چھ جولائی سنہ 2026ء کو ’مقاومت دیوار و آباد کاری کمیشن‘ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے نصف کے دوران یہودی آباد کاروں نے 3,488 حملے کیے، جن میں فلسطینی بستیوں پر حملے، گھروں کو جلانا، فائرنگ، زمینوں پر قبضہ اور نئی یہودی کالونیاں قائم کرنا شامل ہے، ان حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan