Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

صیہونی فوج میں خودکشی کا ایک اور واقعہ، دس روز میں چھٹی ہلاکت

تل ابیب -(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عبرانی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ریزرو دستے سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی نے پیر کے روز تل ابیب شہر میں اپنے ذاتی ہتھیار سے خودکشی کر لی ۔ اس فوجی کو چند روز قبل ہی ایک محاذ پر فوجی خدمات کے لیے دوبارہ حاضری کا نیا نوٹس موصول ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ دس دنوں کے اندر صیہونی فوج کے میں خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان کا بنیادی سبب غزہ کی پٹی پر جاری تباہ کن جنگ اور اس کے نتیجے میں ریزرو فوجیوں کو درپیش شدید نفسیاتی دباؤ اور سنگین بحران بتائے جا رہے ہیں۔

قابض فوج کی جانب سے بار بار ریزرو فوجیوں کی طلبی، طویل مدت تک محاذوں پر تعیناتی اور جنگی حالات کی سختیوں نے ان فوجیوں کی ذہنی صحت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، جس کے باعث فوج کے اندر اندرونی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

صیہونی فوج میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل

اسرائیلی رپورٹس پہلے بھی اس بات کا اعتراف کرتی رہی ہیں کہ طویل جنگ اور بار بار کی طلبی کی وجہ سے فوجیوں کو لاحق ہونے والے نفسیاتی صدمات پر قابض فوجی اسٹیبلشمنٹ شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ صیہونی عسکری نظام ان جنگی صدمات سے نبردآزما ہونے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے، جس سے اس فوج کی اندرونی کمزوریاں اور جنگی دباؤ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan