ایک فلسطینی ادارے نے انکشاف کیا ہےکہ صیہونی پولیس اور فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف بندوق کی ممنوعہ گولیاں استعمال کررہی ہے ۔ قدس سماجی حقوق تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ صیہونی فوج اورپولیس نے قدس شریف میں فلسطینیوں کےخلاف ایسی گولیاں استعمال کی ہیں جن سے بدن پرزخم ہوجاتاہے اور سارے بدن میں شدید سوزش ہونے لگتی ہے۔ یادرہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے جنگي اور خطرناک ہتھیاروں کےاستعمال پرپابندی ہے ۔ یادرہے صیہونی درندوں نے گذشتہ ماہ مسجد الاقصی میں نمازیوں کو آتشیں گولوں سے نشانہ بنایاتھا ۔ قدس کے سلوان محلے میں صیہونیوں کے حملوں میں تیس افراد زحمی ہوئےتھے جنمیں تین امدادی کارکن اور ایک صحافی بھی شامل ہے ۔