Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امت مسلمہ اسرائیل کی نابودی اور تحفظ مسجد اقصیٰ و بیت المقدس کے لئے متحد ہو جائے۔ مرکزی رہنما فلسطین فاؤنڈ یشن پاکستان

image_news_2010_april_24_plf_300_0
کراچی۔امت مسلمہ اسرائیل کی نابودی اور تحفظ مسجد اقصیٰ و بیت المقدس کے لئے متحد ہو جائے،اقوام متحدہ فلسطینیوں کی اسرائیل کی جانب سے شہر بدری کے خلاف نوٹس لے اور مصری آہنی دیوار کو غیر قانونی قرار دے کر دیوار کی تعمیر فی الفور رکوائے،اسرائیل بے گناہ فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کو سلسلہ بند کرے اور گرفتار شدہ فلسطینیوں کو رہا کیا جائے،عالم اسلام غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مصر آہنی دیوار کی تعمیر بند کرے،ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (PLF)کے مرکزی رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی،مولانا منور نقوی،قاضی احمد نورانی،اسامہ بن رضی اور سلمان کریم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے امریکا کی ناجائز اولاد اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے جارحیت اور سفاکیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے 1948ء سے مغربی کنارے میں مقیم فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کئے گئے اور 100سے زائد بے گناہ فلسطینی شہریوں کو بلا جواز گرفتار کر لیاگیا ،جبکہ تشدد اورمار پیٹ کے ذریعے نہتے فلسطینیوں کے بازو اور ٹانگیں بھی توڑ دی گئیں جو کہ انتہائی قابل شرم اور افسوسناک فعل ہے ایسے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہاسرائیلی جارحیت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ غاصب صہیونی افواج نے گذشتہ 7دن میں چار فلسطینیوں کو بلا جواز شہید جبکہ 40سے زائد فلسطینیوں کو شدید ذخمی کر دیا ہے جبکہ ایک فلسطینی شہری کو جیل میں قید کے دوران تشدد کر کے شہید کیا گیا ،رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ اسرائیل کی نابودی کے لئے اٹھ کھڑی ہو اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفط کے لئے متحد ہو جائے ،ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف غاصب صہیونی ریاست اسرائیل فلسطینی مسلمانوںکو ان کے گھروں سے بے دخل کر ہی ہے جبکہ دوسری جانب غزہ کی ناکہ بندی کے ذریعے معاشی،معاشرتی اور سیاسی استحصال کیا جا رہا ہے لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ عالم اسلام سمیت عرب حکومتیں اور بالخصوص انسانی حقوق کے علمبردار مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جابرانہ بے دخلی کے اسرائیلی اقدامات کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے ،جبکہ غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرواتے ہوئے مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد پر تعمیر کی جانے والی آہنی دیوار کو فی الفور بند کیا جائے اور غزہ میں مقیم شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan