تحریک جہاد اسلامی کے جوانوں کا ایک گروہ صیہونی حکومت کےحملے میں بال بال بچ گیا۔. رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ نے ایک بیان میں اس خبرکی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ صیہونی فوج نے انہیں ایک میزائیل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ صیہونی حملے میں بچ گئے اور انہيں کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی درندوں نے ٹینکوں کی مدد سے غزہ پرحملے کئےہیں۔