Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی میڈیا کے مقابلے کے لیے عالم اسلام مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں:ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-tehran-media-conference

فلسطینی آئینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ صہیونی اور مغربی میڈیا کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک کے تحت ذرائع ابلاغ کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں. ان کا کہنا ہے کہ مغربی اور صہیونی طاقتیں مل کر عالم اسلام کے خلاف میڈیا کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالم اسلام میں مداخلت کر رہی ہیں. ایسے میں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ کو بھی مشترکہ اسٹریٹجی اختیار کرنا ہو گی. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار تہران میں منعقدہ ٹیلی ویژن و ریڈیو یونین آرگنائزیشن کے چوتھے سالانہ اجلاس اپنے ایک ریکارڈ پیغام میں کیا. انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سی جنگیں میڈیا کی قوت پر جیتی جا رہی ہیں، مغربی اور صہیونی میڈیا ایک خاص سمت میں کام کرتے ہوئے عالم اسلام کو نشانہ بنا رہا ہے. میڈیا کے میدان میں مقابلے اور کامیابی کے لیے عالم اسلام کو بھی اسی طرح کے وسائل اور طرزعمل اختیار کرنا ہوگا جو مغرب اور صہیونی قوتوں نے ہمارے خلاف اپنا رکھا ہے. اس جنگ میں کامیابی کا اسی وقت امکان ہو سکتا ہے جب مسلم امہ میں میڈیا کی یک جہت پالیسی بنائے جائے گی اور اس عمل درآمد بھی کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ یہ امراطمینان بخش ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں ابلاغ کے میدان میں شعور بڑھ رہا ہے، ذرائع ابلاغ کی سطح پر مسلم دنیا کے زیرانتظام ٹی وی چینل، ریڈیو چینل اور پرنٹ میڈیا نے قومی اور ملی ایشوز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. مسئلہ فلسطین اور مسلم امہ کو درپیش دیگر تنازعات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی کوششیں قابل قدر ہیں. اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کے تمام اداروں کی طرف سے فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر مسلسل توجہ دینا اور اس کی کوریج کرنے کو سراہا .انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی عوام کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ قابض صہیونی دشمن فلسطین میں ایک نئے انداز میں فلسطینیوں کے حقوق پر حملہ آور ہے. بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے، مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور القدس سےفلسطینی باشندوں کی شہربدری کی مہم زوروں پر ہے. ایسے میں عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کے کندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسرائیل کی ان سازشون کا میڈیا کے میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں.صہیونی اور مغربی میڈیا اسرائیلی ظالمانہ سرگرمیوں کو بھی خوشنما بنا کر پیش کرتا ہے، اس کی اصلیت اور حقیقت کو بے نقاب کرنا عالم عرب اور مسلمہ دنیا کے ذرائع کی ذمہ داری ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan