Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والا فلسطینی شہید

 ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پولیس  نے لعش کو پارک سے برآمد کیاجبکہ اس کے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر تے ہوئے اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے 18 جنوری تک تفتیش، یا مشتبہ افراد کی شناخت کو عام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےشہر یافا میں کئی روز قبل صہیونی فوج  کی پر تشددکارروائی  میں گھر گھر تلاشی کے دوران اغوا ہونے والے 20 سالہ فلسطینی نوجوان محمد رفیع کی جلی ہوئ لعش اسرائیلی شہر تل ابیب سے ملی۔

ذرائع نےبتایا کہ نوجوان کو صہیونی فوج نے تشدد کرتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جس کے بعد سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی کہ اچانک تل ابیب کے جنوب میں اس پارک میں آگ لگنے کے واقعے  پر نوجوان کی لعش منظر عام پر آئی جسے صہیونی پولیس  نے پارک سے برآمد کیاہےاس کے ساتھ ہی لعش  کے پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کر تے ہوئے اسرائیلی فوجی عدالت کی جانب سے 18 جنوری تک تفتیش، یا مشتبہ افراد کی شناخت کو عام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیاگیاہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں پر صہیونی فوج کے حملے اور پر تشدد چھاپےجاری ہیں جس میں صہیونی اہلکار انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناکر  فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر بدترین اذیتیں دیتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر  فلسطینی جان کی بازی تک ہار جاتے ہیں اور اس حوالے سے اسرائیلی قانونی ادارے صہیونی اہلکاروں کے خلاف کو ئی قدم نہیں اٹھاتے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan