Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی فوج کی القسام بریگیڈ کے ٹھکانوں پر بمباری،04 افراد زخمی

palestine_foundation_pakistan_israeli-warplanes-f-16-2

غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی فوج نے بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے. تازہ اطلاعات کے مطابق منگل کی شام قابض فوج کے جنگی طیاروں نے شہر کے جنوب میں رفح کے مقام پر القسام بریگیڈ کےتربیتی مرکز پر تین میزائل داغے،جس کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے. فلسطینی میڈیکل و ایمرجنسی سروسز کے ترجمان ادھم ابوسلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج نے منگل کی شام رفح بارڈرکے قریب القسام بریگیڈ کے ایک تربیتی مرکز کو نشانی بنایا جس میں نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو غزہ کے ابویوسف اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سےباہر بتائی جاتی ہے. ادھم ابو سلیمہ نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے تواتر کے ساتھ ہونے والے فضائی حملوں کا نوٹس لے اور جارحیت کا سلسلہ بند کرائے. ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال کے بارے میں او آئی سی کا اجلاس بلانے کے ساتھ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی بلایا جائے. خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کا چوبیس گھنٹوں میں یہ دوسرا حملہ ہے، پیر اورمنگل کی درمیانی شب قابض فوج کی بمباری میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan