Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کے طلباء کو گرفتار کر لیا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے متاثرہ خاندان سے ملنے کےجرم میں   برزیت یونیورسٹی کے 45 طلبا کو گرفتار کرتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جن کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حال ہی میں گھر کی مسماری کے بعد بے گھرہونے والے فلسطینی نژاد امریکی شہری شالابی کے  اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے برزیت یونیورٹی کے45 طلباء  کے ایک گروپ کو اس وقت حراست میں لے لیا جب طلباء کی بس متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد روانہ ہورہی تھی۔

 فلسطینی  اسلامی بلاک کے کوآرڈینیٹر اسماعیل برغوتی نے بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورس کی دو گاڑیوں میں سوار اہلکاروں  نے شمالی رام اللہ کے علاقے ترمسعيا میں شالابی خاندان سے ملنے کےجرم میں برزیت یونیورسٹی کے 45 طلبا کو گرفتار کرتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جن کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اس امریکی شہری  کے گھر پر  ہونے والے اس حملے اور مسماری کےدر عمل پر امریکی سفارت خانے نے مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیلی حکام کا  یہ “یک طرفہ اقدام” ہے جس سے تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan