حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان صہیونی حکومت کے حملے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے شیخ نعیم قاسم نےبدھ کے روز بعلک میں ایک تقریب ميں خطاب کے دوران اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ اگرحزب اللہ کی آمادگی نہ ہوتی تواسرائیل لبنان کےخلاف ایک اورجنگ چھیڑ دیتاکہاکہ صہیونی حکومت سےنمٹنےکاواحدراستہ،استقامت ہے کیونکہ صہیونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔شیخ نعیم قاسم نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ حزب اللہ نےاپنی درخشاں استقامت ثابت کردکھائی ہے کہا کہ ہم سفارتکاری کےمنکر نہيں ہيں لیکن اگرسفارتی روش ناکام ہوجائے توایسے میں استقامتی قوت بھروسےکے سوا کوئي چارہ باقی نہيں رہےگا۔اوراس صورت میں ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہاکہ جنوبی لبنان پراسرائیل کےسن دوہزارچھ کےحملے کےمقابلےمیں حزب اللہ اوراستقامتی قوتوں کےتجربہ نےثابت کردیاکہ استقامت بیدار ہے اورصہیونی دشمن کےہرقسم کےاقدام پرنظررکھے ہوئے ہے۔