Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی تحقیقاتی ٹیم کا فلسطینی شہری کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ قتل کا اعتراف

palestine_foundation_pakistan_ahmed-muslamani-head-of-najah-university-in-nablus

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ہفتے کو صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک کم عمر فلسطینی نوجوان احمد مسلمانی کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسلمانی کو بلاجواز گولیاں مار کر شہید کیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلمانی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں اعتراف کیا ہے کہ احمد مسلمانی اسرائیلی فوج کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا.فوج نے اسے بلاجواز فائرنگ کر کے شہید کیا ہے.
خیال رہے کہ 25 سالہ احمد مسلمانی ایک فلسطینی طالب علم تھا. صہیونی فوج نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں طوباس کے مقام پر اس وقت ایک چیک پوسٹ پر روکا جب وہ کسی کام کے سلسلے میں وہاں سے گذر رہا تھا.
صہیونی فوج نے تلاشی لینے کے بعداس کے باوجود کے مسلمانی کے پاس ایسی کوئی چیز نہ تھی جس پر اسے روکے جاتا آگے نہ جانے دیا گیا. احمد نے اپنے کام پر جانے کے لیے اصرار کیا تو اس پر قابض فوجیوں نے پہلے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا. حالت غیر ہونے پر اسے گولیاں مار کر سڑ ک پر پھینک دیا گیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan